آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شادمان پولیس نے آن لائن آرڈر پر پتنگیں سپلائی کرنے والے ملزم کو پتنگوں کی بڑی کھیپ سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ملزم ضلع جھنگ سے آن لائن آرڈر کی تعمیل میں پتنگیں لاہور سپلائی کرنے آیا تھا، جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پتنگوں کی خرید و فروخت کا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور آن لائن آرڈرز پر پتنگیں تیار کر کے صوبے کے مختلف اضلاع اور شہروں میں سپلائی کیا کرتا تھا۔ شادمان پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں۔