دودھ، دہی من مانی قیمتوں پر فروخت

 لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ نامے نچلی سطح پر مکمل غیر مئوثر ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں دودھ اور دہی کی اوپن مارکیٹ میں من مانے اور زائد قیمتوں پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم شہر کے اکثر علاقوں اور پرچون دکانوں پر دودھ 210 سے 230 روپے فی لیٹر تک کے من مانے نرخوں پر فروخت ہو رہا ہے۔