دودھ ، دہی کی مہنگے داموں فروخت

سرکاری قیمتوں پر دودھ اور دہی صرف چند اہم شاہراہوں اور مخصوص پوائنٹس تک محدود 
 دودھ سرکاری قیمت 180 روپے کلو مقرر ،مختلف علاقوں میں 220 روپے کلو بکنے لگا
 لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں دودھ اور دہی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن نہ ہو سکی، جبکہ رہائشی علاقوں اور چھوٹے بازاروں میں دونوں اشیا مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سرکاری قیمتوں پر دودھ اور دہی صرف چند اہم شاہراہوں اور مخصوص پوائنٹس تک محدود ہے۔ذرائع کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں 220 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ دہی 210 روپے فی کلو کی بجائے 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس سے شہری شدید مالی دبائو کا شکار ہیں۔