کیمیکل ملے جعلی دودھ ،دہی کی فروخت ، شہریوں کی زندگیاں اجیرن

غازی آباد (خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں کیمیکل ملے جعلی دودھ اور دہی کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادیں۔ شہر اور گردونواح میں مضر صحت کیمیکل ملے  جعلی دودھ کی فروخت جاری ہے،متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مقامات پر کیمیکل ملا ناقص دودھ اور دہی بیچنے والے بلا خوف و خطر اپنے مکروہ دھندے کو تقویت دے رہے ہیں،جسے سادہ لوح عوام خریدنے پر مجبور ہیں ،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے