ملزمان موقع سے فرار، مانانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
مانانوالہ(آن لائن)مانانوالہ مقامی عرس پر معمولی تلخ کلامی مسلح ملزمان نے 22 سالہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ مانانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ کے نواحی گاں قبر والی گوندلاں میں مقامی میلہ بابا گیھے شاہ کی تقریب کے دوران ملزمان طارق وغیرہ سے علی حسن نامی نوجوان کی معمولی تلخ کلامی کا معاملہ پیش آیا جس کی پاداش میں ملزمان نے مشورہ ہو کر میلہ سے واپس آتے 22 سالہ نوجوان علی حسن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے مقتول کے حقیقی بھائی خالد محمود کی مدعیت میں مانانوالہ پولیس نے ملزمان مہول ولد مشتاق۔طارق ولد عبدالستارفراز ولد ماسٹر بشارت اور مٹھو مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے مانانوالہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مار رہی ہے۔