نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالامیاں ناصر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہری کوقتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں ناصر نامی شخص کو زخمی کر دیا۔زخمی میاں ناصر کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پروہ جانبرنہ ہو سکااوردم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پراپرٹی کے تنازعہ پر میاں ناصر کو بھوگیوال میں فائرنگ کانشانہ بنایاتھا،خون زیادہ بہنے کے باعث میاں ناصر کی موت واقع ہوئی،واردات کا مقدمہ درج کرکے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔