دوہرے قتل کے بعد ملزم فرار ، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
فیصل آباد(آن لائن) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میںدوست نے فائرنگ کرکے دودوستوں کو قتل کردیا،دوہرے قتل کے بعد ملزم فرار ہے، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ آن لائن کے مطابق تھانہ کھریانوالہ کے علاقہ کے رہائشی سر سید عامر شاہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ کھریانوالہ چک نمبر 73 ر ب میںدو لڑکوں کا قتل ہو گیا ہے ، اطلاع پرایس ایچ او پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ندیم کے بھائی کے زیرِ تعمیر مکان میں آصف اور عاشر ولد علی رضا شاہ بیٹھے تھے ،ندیم اور اس کے دو بھائیوں تنویر اور شبیر نے فائرنگ کر کے آصف اور عاشر ولد علی رضا شاہ کو قتل کردیااور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔