مانانوالہ: بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی

 ننکانہ صاحب موٹروے ایم 3 کھیاڑے کلاں انٹر چینج کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
مانانوالہ(آن لائن) ننکانہ صاحب موٹروے ایم 3 کھیاڑے کلاں انٹر چینج کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 ننکانہ کے عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ننکانہ صاحب موٹروے ایم 3 کھیاڑے کلاں انٹر چینج سے لاہور کی جانب نزد ریسٹ ایریا تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا ،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ لطیف اور 20 سالہ کمیل رضا ، زخمیوں میں 36 سالہ عذرا اور 43 سالہ تصدق حسین شامل ہیں۔