مانانوالہ:ٹریفک کے المناک حادثے میں 5افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

تیز رفتار ٹرالی اور ویگن کے تصادم میں 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے، ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
مانانوالہ (یواین پی) مانانوالہ سچا سودا روڈ پر بھاڑ گائوں کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر ویگن کے درمیان حادثے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے، پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ ایک مسافر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ پہنچ گئے، اور زخمیوں کی عیادت کی اور ایم ایس ڈاکٹر فائزہ کنول کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو ہر طرح کی فوری طبعی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کے قریب لاگرروڈ پر گائوں بھاڑ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر ویگن کا تصادم ہوا جہاں 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک مسافر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، باقی 6 سے زائد زخمیوں کو فوری طبعی امداد دی جارہی ہی- زخمی ہونیوالے افراد میںزبیدہ بی بی زوجہ ثقلین ،اسلم ولد انور،افشاں دختر ثقلین ،مہوش زوجہ شاہد،یاسر ولد جاوید،شائستہ زوجہ ذیشان،شہباز ولد محمد عبداللہ شامل ہیں۔جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں اکمل ولد یعقوب ، سخاوت ولد غلام سرور،زین ولد اصغر،مناف ولد محمد زین شامل ہیں۔