عدالت نے سابقہ سماعت پر دونوں کے خلاف تین روز میں شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم دیاتھا
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے حوالے سے کیس کی سماعت رواں ہفتے ہوگی عدالت نے سابقہ سماعت پر دونوں کے خلاف تین روز میں شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم دیاتھا۔کیس کی سماعت جسٹس اعظم خان نے کی تھی اور انھوں نے ٹرائل کورٹ کومنگل کویہ ہدایت جاری کی ٹلتھی ۔جسٹس اعظم خان نے کہا کہ میرٹس پر جائے بغیر ٹرائل کورٹ کو شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ٹرائل میں استثنی اسی لیے ہوتا ہے کہ ٹرائل متاثر نہ ہو۔ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے مقف اپنایا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے آرڈر سمیت ریکارڈ لگانا ہے، وقت دیا جائے، ،ریاست علی آزاد نے مقف اپنایا کہ ایمان مزاری کی درخواست تھی کہ میں بیمار ہوں، سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کتنے وقت میں شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کروا لیں گے؟اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو شہادت ریکارڈ ہوئی ہے وہ قانونی ہے، ریاست علی آزاد نے مقف اپنایا کہ میرٹس پر سننا ہے تو ہمیں وقت دیں، فیصل صدیقی دلائل دینگے۔جسٹس اعظم خان نے کہا کہ ہم پھر کیس کل کیلئے رکھ رہے ہیں، فیصل صدیقی سے کہیں آ جائیں، ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل کیلئے ممکن نہیں ہو گا، پیر یا منگل کا دن رکھ لیں، ہم میرٹس پر نہیں جا رہے۔جسٹس اعظم خان نے کہا کہ شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا آرڈر کر رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ دونوں فریقین کی رضامندی سے شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔