اسلام آباد(آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس کی سماعت آج پیر کوکر ے گی عدالت پہلے ہی شبلی فراز، لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرچکی ہے ایٹی سی جج طاہر عباس سپرا نیشبلی فراز، لطیف کھوسہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے،سابقہ سماعت پر ایٹی سی نینیازاللہ نیازی، انصرکیانی کی کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کردی تھی اورعدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔