وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف کیس کی سماعت اکتوبر میں ہوگی

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف کیس کی سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا ،سہیل آفریدی کے انتخاب کیخلاف شیر افضل مروت نے درخواست دائر کررکھی ہے،درخواست میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی بحالی کی استدعا کی گئی ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے صوبائی حکومت، سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کردیئے تھے ،عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی تھی ۔