ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہلے ہی ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعلی علی امین کے خلاف کیس کی سماعت بیس جنوری 2026 کو ہوگی۔ عدالت پہلے ہی ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کریں گے سابقہ سماعت پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔