شاہ محمود قریشی سمیت 120 سے زائد ملزموں کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی(آن لائن)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 120 سے زائد ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 22 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک اور پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں موجود تھی تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی اور سماعت کسی کاروائی کے بغیر 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ تھانہ آر اے بازار کے اس مقدمہ میں سابق چیئرمین، سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزرا شیخ رشید، شبلی فراز، عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 120 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔