15 ملزم گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن سے منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او راشد ہدایت کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اوکاڑہ پولیس نے مختلف علاقوں سے 4 اشتہاری، 8 منشیات فروش اور 2 ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا، جبکہ ایک ملزم سے ناجائز اسلحہ بر آمد ہوا۔ ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضہ سے 89 لیٹر شراب اور 14 کلو چرس بر آمد کی گئی۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کا پختہ عزم کیا گیا ہے۔