لاہور(کرائم رپورٹر)ناجائز اسلحہ ،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد ،3 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈونگی گراونڈ دھلے فلیٹس کے قریب کارروائی میں آن لائن آرڈر پر ناجائز اسلحہ، منشیات لاہور و دیگر اضلاع میں سپلائی کرنیوالے ملزم اسلم کو گرفتار کرکے 3پستول، رائفل، پمپ ایکشن، گولیاں 3 موبائلز و شراب ، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 500 گرام آئس، 170 گرام افیون 160 گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ چوکی سگیاں پولیس نے دوان چیکنگ پیدل منشیات فروشی کرنیوالے دو ملزموں عبدالرحمن اور عظیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی 6 کلو چرس اور 400 گرام آئس برآمدکرلی۔ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔