چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی و گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کی گلیوں، بازاروں اور چوراہوں پر بھکاریوں کا راج قائم ہے۔ ان میں نوجوان لڑکیاں اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں جو ہر گزرنے والے شخص سے بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بھکاریوں کو بھیک نہ دی جائے تو وہ برا بھلا کہنے اور بددعائیں دینے لگتے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق بعض خوبرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں سے نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ کئی بھکاری بھیک کے ساتھ ساتھ چوری چکاری، نوسربازی اور غیر اخلاقی حرکات میں بھی ملوث ہیں، مگر انتظامیہ کی طرف سے اس مسئلے پر کوئی م ئوثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔