لاہور (خصوصی رپورٹ )ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں میں بھکاریوں اور غیر مجاز وینڈرز کے داخلے پر پابندی مسافروں کی شکایات اور وائرل ویڈیوز کے بعد ریلوے انتظامیہ متحرک ہوئی ،ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں گداگر اور غیر قانونی وینڈرز کے خلاف سخت کارروائی کے لیے ریلوے پولیس کو نگرانی کی ہدایت کردی گئی۔چیف کمرشل منیجر ریلوے لاہور نے تمام ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا ،مراسلے میں کہا گیا کہ بھکاریوں اور غیر مجاز اشیا فروخت کنندگان کی موجودگی سے ادارے کی ساکھ متاثر ہورہی ہے،سٹیشنوں اور ٹرینوں میں غیر مجاز افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔