پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا ناک میں دم کردیا

صدر گوگیرہ(خصوصی رپورٹ)گوگیرہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ، دوردراز کے علاقے سے آنے والے بھکاریوں نے جھگیاں لگا کرشہر کو اپنا مسکن بنالیا۔ بھکاریوں کا بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ منشیات استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پیشہ ور بھکاریوں نے نے مردوں اور خواتین کا جینا محال کردیا۔ شہروں کے مطابق بھیک مانگنے والے پیشہ ور بھکاریوں میں عورتیں اور نشہ آور میں سے خاص کر نشء بھکاریوں نے شہریوں کوپریشان کرکے رکھ دیا ہے۔بھیک نہ دینے والوں کے کپڑے نوچنے سمیت غلیظ زبان استعمال کی جاتی ہے۔