آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کا پیدل چلنا محال

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، شہریوں کا پیدل چلنا محال کرکے رکھ دیا،یہ خونخوار کتے شہر کے مختلف مقامات پر ٹولیوں کی شکل میں دندناتے پھر تے رہے جو پاس سے گزرنے والے مرد،خواتین،بچوں اور بزرگوں پر بھونکتے ہوئے انہیں کاٹتے بھی ہیں، آوارہ کتوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہے جبکہ فیصل ٹا ئون چک نمبر 90-9 ایل کے علاقے فیصل ٹا ئون میں ایک آوارہ کتے کی موجودگی سے شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق آوارہ کتا گلیوں میں گھومتا رہتا ہے اور راستے سے گزرنے والے بچوں اور بڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے جس سے اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔