پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،سیکرٹری یونین کونسل کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم نے برتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کیلیے شہری سے10ہزار روپے وصول کیے۔ سرکل آفیسر کاشف ہاشمی نے بتایا کہ گرفتار سیکرٹری یونین کونسل سے رشوت کی رقم برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔