اے ایس آئی 25 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)سرکل آفیسر پاکپتن کاشف ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ٹریپ ریڈ کرکے ایس ایس آئی یو سرکل صدر پاکپتن میں تعینات اے ایس آئیعاصم منیر کو 25 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے خاتون کے اغوا کے مقدمہ میں ملزم کو بے گناہ کرنے کی بابت رشوت لی تھی۔ تھانہ اینٹی کرپشن میں پاکپتن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔