موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی متحرک گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی متحرک گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ماجد علی اور احسن رضا کے ناموں سے ہوئی ہیپولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے متعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور سپیئر پارٹس برآمد کیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان مانگا منڈی، سندر اور لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ دونوں ملزمان مل کر چوریاں کرتے اور مالِ مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھیملزمان موٹر سائیکل چوری کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدرڈویژن رانا حسین طاہر نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او مانگا منڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے