بھاٹی گیٹ، باٹاپور، شادمان، ٹائون شپ سے لاشیں برآمد، ،شادمان ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب حادثہ ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقوں بھاٹی گیٹ، باٹاپور، شادمان، ٹائون شپ سے 5افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں، جن میں سے دو کی شناخت ممکن ہوسکی۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں میٹرو سٹیشن کے قریب 62 سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت حنیف علی کے نام سے ہوئی۔بھاٹی چوک سے ہی ایک اور 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔باٹا پور کھیرا پل کے قریب بی آر بی نہر سے 22 سالہ نوجوان کی لاش نکالی گئی، جس کی شناخت نارووال کے رہائشی امیر حمزہ ولد لیاقت علی کے نام سے ہوگئی۔کہ شادمان ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیاجس کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ٹائون شپ اکبر چوک کے قریب گرین بیلٹ سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد کی گئی، جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے نامعلوم لاشیں قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولنسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔