کھیت ، فٹ پاتھ سے 4لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی چار افراد مردہ حالت میں ملے، شناخت نہ ہو سکی، قانونی کارروائی جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی چار افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق لاری اڈہ گریٹر اقبال پارک گیٹ نمبر 1 کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے، تاہم سر دست شناخت نہیں ہو سکی۔ ٹبی سٹی علی پارک سے 40 سالہ نامعلوم شخص سڑک کنارے مردہ حالت میں ملا۔ کاہنہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب کھیتوں سے 22 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جبکہ لوہاری گیٹ پاپڑ منڈی میں فٹ پاتھ سے 30 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد نشے کے عادی تھے۔ قانونی کارروائی کے لیے میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔