4لاشیں برآمد،تھرتھلی مچ گئی

 سکیم موڑ ، گلبرگ مین مارکیٹ بیدیاں روڈ اور کاہنہ ڈیفنس روڈ سے 30 سالہ شخص کی لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہرسے4لاشیں برآمد ، متعلقہ پولیس نے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سکیم موڑ کے قریب 50 سالہ ، گلبرگ مین مارکیٹ سے 52 سالہ ،بیدیاں روڈ سے 45 سالہ اور کاہنہ ڈیفنس روڈ سے 30 سالہ شخص کی لاشیں برآمد ہوئیں،چاروں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جنکی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے فنگرپرنٹس کی مدد سے شناخت کی کوشش شروع کر دی۔