مرغیوں والی گاڑی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ہلاک

 حادثے میں 45 سالہ ارشاد جاں بحق ہو گیا بیوی اور برادر نسبتی زخمی ، ہسپتال منتقل ، پولیس کارروائی جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں تیز رفتار مرغیوں والی گاڑی نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر 45سالہ شخص ہلاک بیوی اور برادر نسبتی زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ سندر ملتان روڈ پر واقع علی ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار مرغیوں والی گاڑی نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ ارشاد جاں بحق بیوی اور برادر نسبتی زخمی ہو گئے،ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی