پیکٹا سربراہ کی تعیناتی دوماہ سے التوا کا شکار،ادارے کے امور متاثر

لاہور(کرائم رپورٹر)پیکٹا کو دو ماہ بعد بھی مستقل سی ای او نہ ملا،پنجاب ایجوکیشن کرکلیم ٹرینگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی تعیناتی التوا کا شکار ۔اضافی چارج سے ادارے کے انتظامی امور متاثر ہونے لگے۔ادارے میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں بغیر مستقل سربراہ کے ہی کی جارہی ہیں۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو سی ای او پیکٹا کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔سابق سی ای او ڈاکٹر فیصل شہنشاہ اگست میں چھٹی لیکر چلے گئے تھے۔