لاہور(خصوصی رپورٹ) نویں جماعت کا نصاب کم کردہا گیا۔پیکٹا کی اکیڈمک کمیٹی نے نصاب میں کمی کی منظوری دے دی۔سب سے زیادہ نصاب کمپیوٹر سائنس کا کم کیا گیا۔کمپیوٹر سائنس کی کتاب میں 60 سے 80 پیجز کم کیے گئے ہیں۔باقی نصابی کتب میں بھی 20 سے 30 پیجز کم کیے گئے ہیں۔نصابی کتب میں کمی اساتذہ اور طلبہ کی ڈیمانڈ پر کیا گیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ کم شدہ نصاب اپ لوڈ کردیا جائے گا۔اگلے ہفتے گیارہویں جماعت کا کم شدہ نصاب بھی اپ لوڈ کردیا جائے گا۔