چار روزہ کانفرنس میں بیرون و اندرون ملک سے ماہرین تعلیم شرکت کریں گے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام پروموٹنگ گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کے موضوع پر چار روزہ کانفرنس آج 14 سے 17 اپریل تک پیکٹا ہیڈ آفس آڈیٹوریم وحدت روڈ میں ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پیکٹا شہنشاہ فیصل عظیم نے کہا کانفرنس میں گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کو فروغ دینے کے موضوعات کا احاطہ کرنے کیلئے بین الاقوامی ماہرین بشمول پروفیسر کیون اینڈریو جیسن کیسٹر (سیول نیشنل یونیورسٹی)، ڈاکٹر کیون ایستھر کیئر (یونیورسٹی آف میلبورن)، لیہ ایسپالارڈو (پی ٹی اے)کے علاوہ کورین ماہرین تعلیم ایوم جیونگمین اور کم ہیسو (یونیسکو ایشیا پیسیفک سنٹر آف ایجوکیشن فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ)شریک ہوں گے جو موضوعات کے مختلف پہلو ئوں کو سمجھنے اور ان کی صلاحیتوں کو موثر طور پر بڑھانے کے لئے شرکا کی پیشہ وارانہ تربیت کریں گے۔ کانفرنس کے ذریعے تعلیم میں پائیدار ترقی و طرز زندگی، انسانی حقوق، صنفی مساوات، عالمی شہریت اور ثقافتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نامور ماہرین تعلیم افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔