لاہور(خصوصی رپورٹ)پانچویں اور آٹھویں جماعت کا بورڈ کی طرز پر امتحان پیکٹا(پنجاب ایجوکیشن کریکولم،اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی)لے گا۔امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز آئندہ ماہ نومبر سے کیا جائے گا۔ پانچویں جماعت کا امتحان آئندہ سال 9 فروری جبکہ آٹھویں جماعت کا امتحان 16 فروری سے لیا جائے گا ۔پانچویں جماعت میں رجسٹریشن کا آغاز اگلے ماہ 3 نومبر سے کیا جائے گا۔امیدوار 15 نومبر تک اپنا داخلہ اور رجسٹریشن کرواسکیں گے۔دونوں جماعتوں کے نتائج کا اعلان 31 مارچ 2026 کو کیا جائے گا۔