نویں جماعت کے نصاب میں کمی کیلئے پیکٹا کی اکیڈمک کمیٹی کارواں ہفتے اجلاس

لاہور(خصوصی رپورٹ)نویں جماعت کے نصاب میں کمی کے لیے پیکٹا کی اکیڈمک کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے ہو گا،اکیڈمک کمیٹی نصاب میں کمی کی سفارشات کا جائزہ لیکر منظوری لے گی ،کمی شدہ نصاب رواں ماہ کے آخر یا نومبر کے پہلے ہفتے میں نوٹیفائی کر دیا جائے گا ،نصاب میں غلطیوں اور نصاب غیر ضروری ہونے پر تحفظات سامنے آئے تھے۔ تحفظات کو دیکھتے ہوئے وزیر تعلیم نے خصوصی کمیٹی بنائی تھی۔ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے نصاب کا جائزہ لیکر سفارشات تیار کی ہیں۔دوسرے مرحلے میں گیارہویں جماعت کا نصاب ریشنلائزیشن کیا جائے گا۔