نئے ادارے پیکٹا میں بڑی سیٹوں پر بھرتیوں کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن کرکلیم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی میں پرکشش تنخواہوں پر بھرتیاں ہونگی۔ نئے ادارے پیکٹا میں نئی بھرتیوں کا آغاز ہوگیا۔بڑی سیٹوں پر بڑی تنخواہوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔1 ملین سے ساڑھے سات لاکھ ماہانہ تنخواہ پر افسر بھرتی کرنے کا فیصلہ،پیکٹا میں چار ایم ڈیز بھرتی کیے جائیں گے۔ادارے میں 10 ڈائریکٹر کی پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ،ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ 9 لاکھ 85 ہزار جبکہ ڈائریکٹر کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 7 لاکھ ماہانہ ہوگی۔