گارڈ کی پر اسرار ہلاکت

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں سکیورٹی گارڈ پر اسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کیگارڈ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔منڈی فیض آباد کا رہائشی 30سالہ واجد ہربنس پورہ میں رہائش پذیر تھا ،گزشتہ روزواجد کے فون پر بلانے پر اس کا چھوٹا بھائی اسے ملنے آیا اور کمرے میں پہنچا تو واجد کی خون میں لت پت لاش موجود تھی، جبکہ لاش کے قریب سے پستول بھی برآمد ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی سمیت دیگر پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔