نوال سعید کی شادی کے لیے کیا معیار ہیں؟

نوال سعید کی شادی کے لیے کیا معیار ہیں؟

اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور مستقبل کے شریکِ حیات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کے لیے سادہ اور حقیقت پسندانہ توقعات رکھتی ہیں۔نوال سعید نے کہا کہ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں، بلکہ ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔ ان کے مطابق ایک اچھا شوہر وہ ہے جس کے ساتھ رہنا آسان ہو، جو دکھاوا نہ کرے اور احترام و برداشت کو ترجیح دے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کسی ’ٹف گائے‘ (سخت مزاج) کی تلاش میں نہیں بلکہ ایک ’گرین فلیگ‘ (مثبت سوچ رکھنے والا) انسان کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ شادی کے حق میں ہیں، مگر جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں اور صحیح وقت اور صحیح شخص کے انتظار کو ترجیح دیتی ہیں۔نوال سعید کے یہ خیالات سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب سراہے جا رہے ہیں، جو ان کے شادی کے حوالے سے جلد اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔