سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔
ثانیہ سعید نے ایک حالیہ مارننگ شو میں والدین کی ذہنی اور جذباتی صحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی دباؤ کے تحت اکثر جوڑوں کو بچوں کی پیدائش پر مجبور کیا جاتا ہے، جبکہ وہ اس ذمہ داری کے لیے تیار نہیں ہوتے۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ بچے کی پرورش کے لیے والدین کی جذباتی اور ذہنی تیاری ضروری ہے، اور غیر تیار جوڑے اپنی کمزوریوں کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے اولاد کے مستحق نہیں رہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی پیدائش اور پرورش کے دوران والدین پر بہت زیادہ دباؤ آتا ہے، اور پاکستان میں نوجوان والدین اکثر ذہنی مسائل اور زچگی کے بعد ڈپریشن سے متاثر ہوتے ہیں، اس لیے والدین کے لیے بچے کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانا بہت اہم ہے۔