یوٹیوب پر نئے کریئیٹرز کے لیے جھٹکا، سخت شرائط اور اضافی معیار مقرر

یوٹیوب پر نئے کریئیٹرز کے لیے جھٹکا، سخت شرائط اور اضافی معیار مقرر

یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنی پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کی شرائط کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 نئی پالیسی کے مطابق، یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے اور اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے کمائی کے لیے، کریئیٹرز کو اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ واچ آورز یا شارٹس ویوز حاصل کرنے ہوں گے۔گوگل کی ملکیت یوٹیوب کے مطابق، یہ نئی شرائط یکم فروری 2027 سے نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوں گی۔ اس کے تحت، نئے کریئیٹرز کو گزشتہ 365 دنوں میں کم از کم 8 ہزار اہل واچ آورز یا پچھلے 90 دنوں میں 2 کروڑ اہل شارٹس ویوز حاصل کرنے ہوں گے۔اس سے قبل، پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے مطلوبہ حد 4 ہزار واچ آورز یا ایک کروڑ شارٹس ویوز تھی، یعنی دونوں اہداف کو دگنا کر دیا گیا ہے۔

تاہم، یوٹیوب نے سبسکرائبرز کی کم از کم شرط میں کوئی تبدیلی نہیں کی، اور اب بھی کم از کم 1,000 سبسکرائبرز درکار ہیں۔یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے ذریعے دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زائد کریئیٹرز اپنی ویڈیوز سے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ نئی پالیسی کا اطلاق یکم فروری 2027 سے اُس وقت سے ہونے والی درخواستوں پر ہوگا جو اس تاریخ کے بعد دی جائیں گی۔