پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے حالیہ دنوں اپنے ماضی کے بیان کی وضاحت کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
نوال سعید کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مالی آزادی سے خوش ہیں اور اس وقت وہ زندگی میں یہی چیز ترجیح دے رہی ہیں۔چند ماہ قبل اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں پاکستانی کرکٹرز کی طرف سے پیغامات ملتے ہیں، اور ساتھ ہی اداکارہ کا نام ماضی میں ساتھی اداکار نور حسن کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا، جسے نوال نے محض دوستی کا تعلق قرار دیا۔ ایک موقع پر نوال نے بتایا تھا کہ انہیں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، تاہم یہ محبت وقت کے ساتھ ختم ہوگئی۔
نوال سعید نے ایک پروگرام میں ان تمام سوالات کا جواب دیا، تاہم ساتھی اداکار کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ اسی دوران، شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوال نے کہا کہ اگرچہ وہ کئی بار ڈراموں میں دلہن بن چکی ہیں، لیکن حقیقت میں وہ اس وقت اپنی آزادی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔