برطانوی ہائی کمشنر کا سندھ میں امن و امان کی صورتحال سے اطمینان کا اظہار

برطانوی ہائی کمشنر کا سندھ میں امن و امان کی صورتحال سے اطمینان کا اظہار

کراچی:وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ (Jane Marriot) کی قیادت میں تین رکنی وفد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ امور، سیکیورٹی تعاون اور عالمی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔جین میرٹ نے کہا کہ حکومت سندھ کا جدید اور ماڈرن پولیسنگ کا وژن قابلِ ستائش ہے، اور جرائم کے خلاف جنگ میں کامیابی جدید آلات و ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے ممکن ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی تعاون کو اہمیت دیتی ہے اور پرامن، محفوظ ماحول اور آزاد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار لاڑک اور دیگر بھی موجود تھے۔