ملکی ترقی کیلیے امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنا انتہائی لازمی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ملکی ترقی کیلیے امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنا انتہائی لازمی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون کی کامیاب تکمیل اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو پروجیکٹ کی پیشرفت رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ کراچی شہر میں 300 پول سائٹس میں سے 157 کو کامیابی سے نصب کیا جا چکا ہے اور 20 کھمبے اس مقصد کے لیے فعال ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت شہر بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے 100 کیمرے فعال ہیں اور انہیں سی پی او کنٹرول روم اور سندھ سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد صوبے کے تمام شہروں کو محفوظ بنانا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز (ای آر ویز) کی تیاری اور کمانڈ سینٹر میں آلات کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئیڈیاز 2024 کے ایونٹ کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے اور اس کے لیے شارع فیصل، ایکسپو سینٹر، ایئرپورٹ اور سوک سینٹر کے ارد گرد سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے سسٹم مکمل طور پر فعال کیا گیا ہے۔