واشنگٹن/تل ابیب: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ جنگ میں اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے اور چاہتے ہیں کہ یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ حماس کا خاتمہ ہو۔
مارکو روبیو کے بقول، صدر ٹرمپ کا مقصد یہ ہے کہ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں، لیکن یہ مستقبل اس وقت ممکن نہیں جب تک حماس کا خطرہ ختم نہیں ہوتا۔ روبیو نے نیتن یاہو کو کہا کہ امریکا کی حمایت غیر متزلزل اور نتیجہ خیز ہونے کے عزم پر یقین رکھ سکتے ہیں۔اس موقع پر نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو سب سے بڑا دوست قرار دیتے ہوئے روبیو کے دورے کو ایک واضح پیغام قرار دیا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر انتقامی کارروائیاں شروع کیں، جس میں اب تک لاکھوں فلسطینی متاثر ہوئے اور ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں، جن میں نصف خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں شہر ویران ہو گئے اور بنیادی سہولیات ناکارہ ہو چکی ہیں۔
مارکو روبیو کا دورہ وائٹ ہاؤس میں قطری وزیراعظم سے صدر ٹرمپ کی ملاقات کے بعد اسرائیل کے لیے خصوصی پیغام لے کر آیا ہے۔