اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں دونوں کی ملاقات آج متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس ملاقات میں غزہ اور ایران کے معاملے کے علاوہ، امریکی صدر کے عالمی ٹیرف میں کمی کے امکانات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔نیتن یاہو امریکی صدر کے عالمی سطح پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔ نیتن یاہو نے ہنگری کے دورے کے بعد امریکا کا سفر کیا ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں اسرائیل پر عائد ٹیرف میں کمی کے علاوہ دیگر اہم امور پر بات کی جائے گی۔اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بھی تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو اس ملاقات میں غزہ اور ایران سے بڑھتے ہوئے خطرات پر بات کریں گے، جس سے اسرائیل کی سیکیورٹی صورتحال پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔