پہلے سے ذبح مرغی کی فروخت پر پابندی سے متعلق خبریں بے بنیاد ،پنجاب فوڈ اتھارٹی

لاہور(آئی این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پہلے سے ذبح شدہ چکن کی فروخت پر صوبے بھر میں پابندی عائد کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان دعوئوں کو جھوٹ، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ اس حوالے سے جا ری   بیان میں اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایسے مرغی کے گوشت کی فروخت پر پابندی لگانے کے لئے کوئی ہدایت یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے  جسے مناسب طریقے سے ذبح کیا گیا ہو، یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ خبروں کے بعد سامنے آئی، جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ دکانداروں کو پہلے سے گوشت فروخت کرنے کی بجائے صارفین کے سامنے مرغیاں ذبح
 کرنے کی ہدایت کی گئی تھی