ذبح شدہ مرغی کے گوشت پر پابندی کی کی تردید

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت پر پابندی کی زیر گردش خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی نے ایسی کوئی ہدایت یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صارف اور گوشت فروخت کرنے والوں کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی نے تفصیلی ہدایات جاری کر رکھی ہیں،ہدایات میٹ شاپس پر آویزاں کرنا لازم ہیں،شہری مزید معلومات پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ یا فیس بک پیج سے حاصل کر سکتے ہیں،عوام کی راہنمائی اور صحت بخش گوشت کی خریداری کے لیے ترجیحاًمرغی سامنے ذبح کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہری صرف آفیشل ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بنیادی مقصد معیاری، حلال اور صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی ہے، فارم سے صارف تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت اور تجاویز کے لیے 1223 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔