پیرس ، لوور میوزیم سے 8 نایاب شاہی زیورات لو ٹ لئے گئے

 ڈاکوئو ں کی تلاش، ٹیم تشکیل، ڈکیتی منظم جرائم پیشہ گروہ نے کی: لوراں نیونیز
پیرس (آئی این پی )پیرس کے مشہور لوور میوزیم سے 8 نایاب شاہی زیورات کی ڈکیتی کے بعد پیر کو پولیس نے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی، یہ واردات دن دہاڑے شہر کے قلب میں واقع دنیا کے سب سے معروف عجائب گھروں میں سے ایک میں ہوئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق  حکام  نے  بتایا  ہے کہ 60 تفتیش کاروں پر مشتمل ایک ٹیم اس نظریے پر کام کر رہی ہے کہ یہ ڈکیتی ایک منظم جرائم پیشہ گروہ نے منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دی۔فرانس میں اس واقعے نے ایک بار پھر میوزیمز میں سیکیورٹی کے فقدان پر بحث چھیڑ دی ہے، نئے وزیر داخلہ لوراں نیونیز نے بھی   اعتراف کیا کہ یہ معاملہ ایک بڑا کمزور پہلو ہے۔تفتیش سے آگاہ ایک ذریعے نے بتایا کہ ڈاکو   صبح کے وقت میوزیم کھلنے کے تقریبا نصف گھنٹے بعد 9 بج کر 30 سے 9 بج کر  40 منٹ کے درمیان میوزیم میں داخل ہوئے۔انہوں نے ایک فرنیچر لفٹ کے ذریعے اپولو گیلری تک رسائی حاصل کی، جہاں شاہی زیورات کا ذخیرہ رکھا گیا ہے اور کھڑکی توڑنے اور شیشے کے ڈسپلے کیسز کھولنے کے لیے خصوصی اوزار استعمال کیے۔واقعے کی ایک مختصر ویڈیو، جو غالبا کسی سیاح نے اپنے موبائل فون سے بنائی تھی، فرانسیسی نیوز چینلز پر نشر کی گئی