منامہ(آئی این پی ) خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں بحرین کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور تاریخی تسلسل سے آگاہ کیا گیا۔اس دورے کے موقع پر خاتونِ اول کے ہمراہ بحرین کی وزیرِ ہاسنگ و اربن پلاننگ اور وزیر اِن ویٹنگ امنہ بنت احمد الرمیحی موجود تھیں، میوزیم آمد پر ڈائریکٹر جنرل میوزیمز اینڈ کلچر فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے ان کا استقبال کیا۔ خاتونِ اول کو دونوں عجائب گھروں کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جہاں بحرین کی گہری تاریخی جڑوں، تہذیبی ورثے اور سمندری طرزِ زندگی کی عالمی شہرت یافتہ روایات، بالخصوص موتیوں کی غوطہ خوری کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا۔