پیرس(آئی این پی ) فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔پیرس کی اعلی پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد(عمر 38 اور 39 سال)اور دو خواتین(عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریبا 102 ملین ڈالر مالیت کے شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے تھے