پی آئی اے انتظامیہ نے پیرس سٹیشن کے لئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا

کراچی(آئی این پی ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے پیرس، فرانس میں فریٹ ہینڈلنگ کلیئرنگ اور فارورڈنگ ایجنٹ کیلئے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا  ، ایئر لائن کو پیرس اسٹیشن پر اس کی فضائی اور سمندری کنسائنمنٹ کے فریٹ ہینڈلنگ، کلیئرنس اور فارورڈنگ ایجنٹ کی خدمات کی ضرورت ہے۔دستاویز کے مطابق پی آئی اے کو پیرس میں کلیئرنگ ایجنٹ کی خدمات 3 سال کی مدت کے لئے  درکار ہوں گی، دل چسپی رکھنے والی کمپنیوں کو شعبہ سپلائی چین میں ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹینڈر کے مطابق درخواستیں آج  3 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔