پیرس، ڈکیتی کی واردات کے بعد مشہور لوور میوزیم ایک دن کیلئے بند

پیرس(آئی این پی )فرانس کی وزیرِ ثقافت راشیدہ داتی نے کہا ہے کہ کہ پیرس کے لوور میوزیم میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کے بعد دنیا کے اس مشہور عجائب گھر کو ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔ملکی خبر رساں ادارے اے کے مطابق وزیر ثقافت نے اتوار کو ایکس پوسٹ میں مزید لکھا کہ لوور میوزیم کے کھلنے کے وقت ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، میں میوزیم کے عملے اور پولیس کے ساتھ موقع پر موجود ہوں۔ان کی ٹیم کے ایک رکن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کم از کم ایک شخص میوزیم میں داخل ہوا تھا، تاہم کسی ممکنہ چوری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔لوو میوزیم کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ اسیغیر معمولی وجوہات کی بنا پر آج کے لیے بند کر دیا گیا ہے، میوزیم کے حکام نے اس واقعے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔