واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کرسکے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ کولمبیا غیرقانونی منشیات کی پیدوار فوری بند کردے رونہ امریکا خود یہ کروادے گا اور ایسا اچھے طریقے سے نہیں ہوگا۔